Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا ’آپریشن المیزان‘ دوسرے مرحلے میں بھرپور انداز سے جاری۔ کاچھو میں کیمپ قائم، قصبو، پٹ گل محمد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد زیرِ حراست

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 12/11/2025

*دادو پولیس کا ’آپریشن المیزان‘ دوسرے مرحلے میں بھرپور انداز سے جاری۔ کاچھو میں کیمپ قائم، قصبو، پٹ گل محمد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد زیرِ حراست*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی قیادت میں ضلع بھر میں جاری ’آپریشن المیزان‘ کے دوسرے مرحلے کے تسلسل میں آج قصبو، پٹ گل محمد اور گردونواح کے علاقوں باگو لغاری، میرن کوٹ، لدھودیرو، دولتانی لغاری، سوبھیانی لغاری اور مزار بھرگڑی سمیت دیگر مقامات پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا

آپریشن کے دوران مرد وخواتین اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں ایکٹیو کرمنلز اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے

تلاشی کے نتیجے میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون بھی برآمد کی گئیں، مزید ریکارڈ کی تصدیق جاری ہے

کرمنلز کے 6 ٹھکانوں اور مورچوں کو بھی نظرِ آتش کردیا گیا ہے

ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* نے کہا کہ: پولیس آپریشن کا مقصد ضلع دادو کو جرائم سے مکمل طور پر پاک کرنا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور امن و امان کو مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے، پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.