Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج *طارق رزاق دھاریجو صاحب* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی نگرانی میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ اور داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 17/12/2025
دادو: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج *طارق رزاق دھاریجو صاحب* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی نگرانی میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ اور داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری،
*اسنیپ چیکنگ کے دوران دو روپوش ملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا*
چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ فریدآباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں روپوش ملزم غلام رسول عرف ڈنگو چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ فریدآباد پہ درج مقدمہ نمبر 1/2025 بجرم دفعات 380، 457 ت پ میں مطلوب تھا۔
اسی طرح تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا چھالیہ سمیت ملزم محمد شریف لغاری کو گرفتار کیا، جس کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
میہڑ میں مددگار 15 پولیس نے بھی دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم ثمیر کھوسو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 316/2025 بجرم دفعہ 454 میں پولیس کو مطلوب تھا۔
چیکنگ اور ناکابندی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی دادو نے پولیس ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔