Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفت میں لانے کیلئے کاروائیاں جاری

خہ، 28/3/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفت میں لانے کیلئے کاروائیاں جاری،*

*تھانہ ککڑ کی حدود سے قتل کیس میں مطلوب ملزمان گرفتار، ملزمان سے آلاتِ قتل بھی برآمد کرلیے گئے*

ایس ایچ او تھانہ ککڑ انسپکٹر سائیں بخش چانڈیو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار ہونے والوں میں ملزم الطاف جمالی، پرویز جمالی، وزیر علی جمالی اور ملزم یاسین جمالی شامل ہیں

گرفتار ملزمان چند روز قبل ککڑ میں ذاتی تنازعے پر قتل کیے گئے معشوق علی جنجھ کے مرڈر کیس میں مطلوب تھے

ملزمان سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ ایک رائفل اور 3 پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں

ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے

* FIR#. 26/2025 u/s 302, 337Hii, 109, 148, 149 PPC PS Kakar

* FIR#. 24/2025 u/s 324, 337Ai, 148, 149 PPC PS Kakar

* FIR#. 27/2025 u/s 25 SAA

* FIR#. 28/2025 u/s 25 SAA

* FIR#. 29/2025 u/s 25 SAA

* FIR#. 30/2025 u/s 25 SAA PS Kakar


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.