Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دادو کے شہریوں اور انتظامیہ کی جانب سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ، شاندار ریلی نکالی گئی
ضلع دادو پولیس
7مئی 2025ء
`"پاکستان ذندہ باد
`
*پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دادو کے شہریوں اور انتظامیہ کی جانب سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ، شاندار ریلی نکالی گئی*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بھی بڑی تعداد میں ریلی میں حصہ لیا
ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ اور ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اور بھارتی جارحیت کے خلاف ڈی سی آفس سے دادو پریس کلب تک پیادل ریلی نکالی گئی
ریلی میں تمام سرکاری محکموں، پولیس، سول سوسائٹی، خواتین، بچوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں قومی پرچم تھامے شرکت کرکہ بھرپور جذبات کے ساتھ حب الوطنی کا اظہار کیا
ریلی پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج زندہ کے فلگ شگاف نعروں سے لہو گرماتے ہوئے ڈی سی آفس سے ایس ایس پی چوک، کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب دادو پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء نے وطنِ عزیز سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا،
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ اور ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی سمیت دیگر نے پاکستان کی سولین آبادی پر ھندستان کی طرف سے کی گئی بزدلانہ کارروائی کی سخت مذمت کی اور بھارت کو افواجِ پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے سندھ پولیس بھی اپنی افواجِ کے ساتھ جنگی محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم کو افواجِ پاکستان پر فخر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے مودی سرکار کی بھگوڑی فوج کو کرارا جواب دیا ہے، پاک فوج کی جرآت اور بہادری نے بھارت کی بھگوڑی فوج کو سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور کردیا۔