Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے ضلع دادو میں حفاظتی انتظام انتہائی سخت، مجالس وجلوس سکیورٹی حصار میں رواں دواں

ضلع دادو پولیس۔*

مورخہ، 22/3/2025

*دادو: 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے ضلع دادو میں حفاظتی انتظام انتہائی سخت، مجالس وجلوس سکیورٹی حصار میں رواں دواں*

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے مجالس وجلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا

ایس ایس پی دادو نے مرکزی امام بارگاہ دادو کا وزٹ کیا اور برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا

ایس ایس پی دادو نے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں اور انتظامات کے حوالے سے آگاہی لی

وزٹ کے دوران انہوں نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ:

مجالس و جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کی جامعہ تلاشی لازمی لی جائے،

امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں کی سوئیپنگ یقینی بنائی جائے،

گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں سے مناسب فاصلے پر ہونی چاہیے،

تمام ماتمی جلوسوں کو سیکیورٹی دائرے کے اندر رکھا جائے،

تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بذاتِ خود تمام حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں اور جوانوں کو مستعدی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کرتے رہیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.