Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ--کرائم فائٹنگ اور امن وامان بحال رکھنے کی حکمت عملی تشکیل، پولیس افسران کو ہدایات جاری
ضلع دادو پولیس
پریس ریلیز۔4/10/2025
*ایس ایس پی دادو کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ--کرائم فائٹنگ اور امن وامان بحال رکھنے کی حکمت عملی تشکیل، پولیس افسران کو ہدایات جاری*
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی زیرِ صدارت کانفرنس ھال ایس ایس پی آفس دادو میں پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں ضلعے کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، 15 انچارج، ہیڈ محرران نے شرکت کی، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی آئی بی، سی آئی اے انچارج اور دیگر ہیڈ آف برانچز بھی موجود تھے
اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام تھانہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور جرائم کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔
ایس ایس پی دادو نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں، خاص طور موٹرسائیکل اسنیچنگ اور چوریوں میں ملوث گروہوں کو کسی صورت بخش نہ کیا جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور گشت و ناکہ بندی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔
میٹنگ میں زیرِ التواء مقدمات کے فوری حل اور مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنانے سمیت، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی گئیں
منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ، اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے جامع حکمتِ عملی بنانے پر بھی زور دیا گیا
ایس ایس پی دادو نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔