Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کا رات دیر سے شہر اور گردونواح کا سرپرائز وزٹ
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 20/3/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کا رات دیر سے شہر اور گردونواح کا سرپرائز وزٹ،*
*ایس ایس پی دادو نے شہر میں سیکیورٹی انتظامات اور پولیس موجودگی کو چیک کیا*
ایس ایس پی دادو نے گشت کرتے ہوئے انڈس ہائی وے پر پیر شاخ سے لیکر خونن موری تک مقرر پولیس پکٹس کو چیک کرکہ جوانوں کو مزید ہوشیار و چوکنا کیا
ایس ایس پی دادو نے داخلی وخارجی راستوں پر مقرر ناکہ بندی پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں کو الرٹ رہنے سمیت مشکوک افراد کی چیکنگ لازمی کرنے کی ہدایت کی
اچانک وزٹ کے دوران ایس ایس پی دادو نے شہر میں مقرر پولیس پکٹس و گلی محلوں میں موجود ایگل گشت کا جائزہ لیا اور جوانوں کو مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی،
ایس ایس پی دادو نے ڈیوٹی پوائنٹس پر الرٹ ملنے والے جوانوں کو شاباشی دی اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں
ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن وامان بحال رکھنے کیلئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کیا گیا سرپرائز وزٹ کا مقصد پولیس نفری کو مزید ایکٹیو رکھنا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی