Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

میہڑ میں جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل زاھد حسین تنیو کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئیں

ضلع دادو پولیس*

14 مارچ 2025ء

*میہڑ میں جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل زاھد حسین تنیو کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئیں،*

نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی میہڑ منیر احمد پھلپوٹو، ڈی ایس پی کے این شاھ سرفراز حسین منگی، ڈی ایس پی سیہون احمد بخش راہوجو اور پولیس کے دیگر افسران و اہلکاروں سمیت شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ میہڑ کے قریب گاؤں منجن میں ادا کی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کے جسدِ خاکی کو جذباتی احساسات کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

پولیس افسران نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا،

شہید زاھد حسین ولد عابد علی تنیو عمر 42 سال۔ 2009ع میں سندھ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا اور آخری تعیناتی تھانہ میہڑ اے سیکشن پہ تھی گزشتہ شب میہڑ-فریدآباد روڈ پر ڈاکوؤں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہوا جو دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو کر خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

شہید کانسٹیبل زاھد حسین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا شہید کا خون رائگاں نہیں جائے گا ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا پولیس کی ہر قربانی عوام کے تحفظ کے لیے ہے اور شہداء ہمارا فخر ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.