Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، مالِ مسروقہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 1/10/2025
*دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، مالِ مسروقہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا*
ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ خلیل الرحمٰن مسن کی سربراہی میں سیتا روڈ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے،
تھانہ سیتا روڈ پہ درج مقدمے میں مطلوب ملزم مشتاق انڑ کو بغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری کاروائی میں سیتا روڈ پولیس نے دو مسروقہ 200 واٹ کی بیٹریاں برآمد کرلیں، برآمد شدہ بیٹریاں چند روز قبل ایکسکیوٹر ڈرائیور سے چھینی گئی تھیں۔
تھانہ مخدوم بلاول پولیس نے بھی ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ مخدوم بلاول گلحسن بھٹو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری ایوب بھٹی کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل ضروری کاروائی کے بعد مالک کے حوالے کی گئی ہے۔