Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 18/11/2025

ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں،

*مخدوم بلاول، خیرپور ناتھن شاھ اور ککڑ تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، منشیات اور گٹکا برآمد*

ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ قمرالدین تنیو کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس نے نیو آباد کالونی میں جوئے پر چھاپہ مار کر موقعے پر 6 جواری گرفتار کرلیے

کاروائی میں داؤ پر لگی جوئے کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کیے گئے، گرفتار جواریوں میں ملزم محمد علی جوکھیو، قدیر جیسر، زبیر لنڈ، نزاکت رانجھانی، عبدالرحمٰن کلہوڑو اور ملزم ارشاد ببر شامل ہیں

ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

تھانہ کے این شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں ملزم سجاد ملاح اور نسیم سولنگی شامل ہیں جن کے قبضہ سے چرس برآمد کیا گیا ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

دادو میں انچارج سی آئی اے انسپیکٹر بینظیر جمالی کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے تھانہ مخدوم بلاول کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے بی کیٹیگری کے منشیات فروش سکندر شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ مخدوم بلاول تھانے میں گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

تھانہ ککڑ کے ایس ایچ او شاہنواز اوٹھو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروش لیاقت عرف یو ابڑو کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر درمحمد ابڑو اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کاروائی کی، کاروائی میں منشیات فروش لیاقت عرف یو ابڑو گٹکا چھالیہ کی بھاری تعداد چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہوگیا پولیس نے وقوعہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 20 پیکٹ برآمد کرکہ تحویل میں لے لیے۔ ککڑ تھانے میں فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.