Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو اے سیکشن تھانے کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ، ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے سائٹ وزٹ کرکہ منصوبے کا جائزہ لیا
ڈسٹرکٹ دادو پولیس
مورخہ، 13/12/2024
*دادو اے سیکشن تھانے کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ، ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے سائٹ وزٹ کرکہ منصوبے کا جائزہ لیا*
جناب آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی رہنمائی و ہدایات پر دادو اے سیکشن تھانے کو ضلعے کا پہلا ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
ایس ایس پی دادو نے منصوبے کے آغاز سے قبل پروجیکٹ انجنیئر اور ٹھیکیدار کے ہمراہ اے سیکشن تھانے کا وزٹ کیا اور تزئین و آرائش کے منصوبے کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا
ایس ایس پی دادو نے منصوبے میں اعلیٰ معیار کا مٹیریل استعمال کرنے اور کام میں کسی قسم کی گنجائش نہ رکھنے کی ہدایت کی
ایس ایس پی دادو نے ٹھیکیدار کو معینہ مدت تک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا، اور موقع پر موجود ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او اے سیکشن و دیگر ذمہ دار افسران کو تمام کام کی نگرانی رکھنے کی بھی ہدایت کی
ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن بننے سے عوام کو بہترین سروسز مہیا ہونگی اور صاف ستھرے و جدید سہولیات سے آراستہ ماحول میں کام کرنے سے اسٹاف کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا