Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
چوروں اور چوری کا مال رکھنے والوں کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 8/1/2025
*چوروں اور چوری کا مال رکھنے والوں کے خلاف دادو پولیس کی کاروائیاں 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
*کاروائیوں میں چوری شدہ موٹرسائیکل، سولر پینل، پنکھے، بیٹریاں موٹرسائیکلوں کے پارٹس اور دیگر سامان برآمد*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر مختلف شہروں میں کباڑی کی دکانوں اور گوداموں پر سرچ آپریشن کیا گیا*
*تھانہ رکن کی حد میں* کباڑی شاپ سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے اور دو ملزمان نور محمد بروہی اور سکندر علی بروہی کو گرفتار کرکہ رکن تھانے پہ سرکاری مدعیت میں مسروقہ املاک برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
*تھانہ خیرپورناتھن شاھ* پولیس نے بھی کباڑی شاپس پر چھاپے مار کر موٹرسائیکلوں کے پارٹس، واٹر موٹر، ھینڈ پمپ اور بیٹریاں برآمد کرلی چوری شدہ مال خریدنے والے دو ملزمان ذاکر لانڈر اور حبیب اللہ لانڈر کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
*میہڑ میں تھانہ اے سیکشن* پولیس نے کباڑی شاپ کی سرچنگ کے دوران چوری شدہ سلائی مشینیں، سولر پینل، پنکھے، موٹرسائیکلوں کے پارٹس، موٹر اور جنریٹر برآمد کرلیے، ملزم آصف عباسی کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
*میہڑ اے سیکشن پولیس* نے شہری کی ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک اناج کے بیوپاری اشتیاق تنیو کے حوالے کردی گئی ہے۔ موٹرسائکل مالک نے ایس ایچ او اکبر علی چنہ اور ٹیم کو ہار پہنا کر حوصلا افزائی کی
*تھانہ پٹ گل محمد* ایس ایچ او عبدالمجید بروہی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں مطلوب ملزم علی جان بھرگڑی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ پٹ گل محمد کے مقدمہ نمبر 2/2025 بجرم دفعہ 379 میں پولیس کو مطلوب تھا