Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: میہڑ میں جائداد کے تنازعے پر قتل کیے گئے ڈاکٹر طارق تھیبو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، آلاتِ قتل بھی برآمد کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 11/4/2026
*دادو: میہڑ میں جائداد کے تنازعے پر قتل کیے گئے ڈاکٹر طارق تھیبو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، آلاتِ قتل بھی برآمد کرلیے گئے*
میہڑ میں دو روز قبل ملکیت کے تنازعے پر فائرنگ میں ڈاکٹر طارق علی تھیبو کے قتل جبکہ اس کے والد اور بیٹے کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقع رپورٹ ہوا تھا
واقعے پر *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی جانب سے بروقت نوٹس لیتے ہوئے، واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے جامع، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے
اس سلسلے میں، واقعے کا میہڑ بی سیکشن تھانے میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 135/2026 بجرم دفعات 302، 324، 148، 114، 149، 337Hii ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کیس میں نامزد مقتول کے بھائی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے
ایس ایچ او تھانہ میہڑ بی سیکشن اور پولیس ٹیم نے کاروائی کے دوران *ملزم خالد تھیبو، سرفراز گوگانی اور ملزم الہداد بروہی* کو گرفتار کیا
پولیس نے گرفتار ملزمان سرفراز گوگانی اور الہداد بروہی کے قبضہ سے واردات میں استعمال کیے گئے ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں
برآمدگی میں کلاشنکوف اور ایک رائفل سمیت زندہ راؤنڈز شامل ہیں
تاہم ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے دو الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے