Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کے این شاھ میں بزرگ سید جڑیل شاہ کے میلے میں فائرنگ کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کا سخت نوٹس، ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 14/12/2025
*کے این شاھ میں بزرگ سید جڑیل شاہ کے میلے میں فائرنگ کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کا سخت نوٹس، ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
کے این شاہ میں سید جڑیل شاہ جیلانی کے میلے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کی
واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے،
پولیس نے اس سلسلے میں دو ملزمان کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کی شناخت کے این شاہ کے رہائشی سید فرمان علی اور سید نواب علی شاہ کے طور پر ہوئی ہے
ابتدائی طور پر واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے تاہم پولیس کی جانب سے قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے
جبکہ میلے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔