Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

خیرپور ناتھن شاھ میں 13 سالا لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کا نوٹس، مقدمہ درج کرکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 21/12/2024

*خیرپور ناتھن شاھ میں 13 سالا لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کا نوٹس، مقدمہ درج کرکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا*

خیرپور ناتھن شاھ میں 13 سالا لڑکے (ض-ک) کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی شکایت موصول ہونے پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے اور بچے کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے

اس سلسلے میں کے این شاھ تھانے میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 272/2024 بجرم دفعہ 377B ت پ کے تحت درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا

ایس ایچ او کے این شاھ سیف اللہ بگھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے *نامزد ملزم سجاد کھوسو کو بھی گرفتار کرکہ شاملِ تفتیش کرلیا ہے*

متاثرہ لڑکے کا میڈیکل چیک اپ اور دیگر ضروری کاروائی کے اقدامات کیے گئے ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.