Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایس ایس پی دادو کو امن و امان کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے حوصلا افزائی کی گئی

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 11/11/2025

*دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایس ایس پی دادو کو امن و امان کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے حوصلا افزائی کی گئی*

دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر احمد بھرٹ، نائب صدر عمران علی زنگیجو، سابق صدر محمد اقبال چارڻ، سابق صدر محمد عمران ملک، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عبدالرشید سیال اور ممبر محمد اسماعیل ابڑو پر مشتمل وفد نے آج ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ملاقات کے دوران چیمبر کے وفد نے ضلع میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی دادو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

وفد نے کہا کہ کاروباری برادری کو پُرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کا قابلِ تعریف قدم ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں استحکام اور ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کو ثقافتی اجرک، ٹوپیاں، پھول اور مٹھائیوں کے تحائف پیش کیے اور انہیں امن و امان کے قیام پر مبارکباد دی۔

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے ضلع دادو کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.