Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کرمنلز کے خلاف پولیس آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 11/10/2025

کرمنلز کے خلاف پولیس آپریشن دوسرے روز بھی جاری

*ایس ایس پی دادو کی قیادت میں دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن مسلسل دوسرے روز بھی جاری،*

بھاری نفری کے ہمراہ بورڑی کے کچے میں جرائم پیشہ اشتہاری مجرمان کی پناہگاہوں پر چھاپے مارے گئے،

میہڑ اور کے این شاہ سب ڈویژن کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ 10 تھانوں کی پولیس نے اے پی سی بکتر بند اور دیگر جدید آلات کے ہمراہ بورڑی اور مصری چانڈیو کے علاقے کا محاصرہ کیا

کرمنلز اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار

سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ اور مال مسروقہ برآمدگی کیلئے اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی

علاقے کے اطراف میں گزرگاہوں کو سیل کرکہ مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،

سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ اور کرائم ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے

قتل ودیگر جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان سمیت عادی مجرموں کی گرفتاریوں اور غیرقانونی اسلحہ رکوری کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی*

امن وامان خراب کرنے اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی عنصر کو بخش نہیں کیا جائے گا امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن مزید جاری رہے گا۔ایس ایس پی دادو


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.