Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی عوامی مسائل حل کیلئے ڈی ایس پی آفس ڈرگھ بالا ایٹ جوہی میں کھلی کچہری،

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 14/5/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی عوامی مسائل حل کیلئے ڈی ایس پی آفس ڈرگھ بالا ایٹ جوہی میں کھلی کچہری،*

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے آج تحصیل جوہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے براہِ راست عوامی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ڈرگھ بالا ایٹ جوہی نظیر احمد ملاح، سرکل کے ایس ایچ اوز، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

شہریوں نے نہ صرف انفرادی نوعیت کے مسائل پیش کیے بلکہ علاقے کے اجتماعی سماجی مسائل کی بھی نشاندہی کی جس میں مختلف دیوانی و فوجداری نوعیت کے مسائل سمیت پولیس رویے سے متعلق شکایات شامل تھیں۔

ایس ایس پی دادو نے نشاندھی کردہ شکایات حل کرنے کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو موقعہ پر سختی ہدایات جاری کیں

ایس ایس پی دادو نے جوہی شہر میں فوری طور پر مددگار 15 یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 20 جوانوں پر مشتمل اضافی نفری فراہم کرنے کی پولیس افسران کو ہدایت کی۔

ایس ایس پی دادو نے تمام پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور فرض شناسی سے پیش آئیں

ایس ایس پی دادو کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا ہے اور ساتھ پولیس کارکردگی کو شفاف اور جوابدہ بنانے سمیت عوام کے اندر تحفظ اور اعتماد کا احساس پیدا کرنا ہے

دوسری جانب موجود شہریوں نے بھی ایس ایس پی دادو کے اس اقدام کو سراہا اور کافی عرصے بعد ضلع دادو میں اس سرگرمی کو بحال کرنے کے اقدام کو پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.