Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس آپریشن "المیزان" کے دوسرے مرحلے میں مؤثر کاروائیاں جاری
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 13/11/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس آپریشن "المیزان" کے دوسرے مرحلے میں مؤثر کاروائیاں جاری*
*کچے اور پکے کے علاقوں میں ایکٹیو کرمنلز اور منشیات ڈیلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے، اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان بھی گرفتار*
صبح سویر، دادو کے کچے میں بھاری نفری کے ہمراہ قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے موندر، اسماعیل جا بھان اور جان محمد خشک کے ایریاز میں سرچ آپریشن کیا گیا،
اس کے علاؤہ دادو شہر میں منشیات ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،
آپریشن میں دادو اور جوہی سرکل کے ڈی ایس پیز، سی آئی اے ٹیمز اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے حصہ لیا
شہر میں ورکشاپ محلہ، مزدور آباد، ریلوے تلاؤ، نجم کالونی، مرکھپور، موندرناکہ، بٹھ محلہ اور دیگر مقامات پر منشیات فروشوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو چیک کرتے ہوئے کڑی تلاشی لی گئی
سرچ آپریشن میں ہتھیار، چرس، گڑدہ، شراب، سولفیاں، بھنگ اور منشیات ناپنے کا ڈجیٹل ترازو برآمد کرلیے گئے ہیں
جبکہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ ملزمان بھی گرفتار کیے گئے
گرفتار ملزمان میں احمد ملاح، عرفان بھنڈ، شاھد پنہور، سرفراز بھنڈ، ثمیر مگنہار، میر محمد خشک اور دیگر شامل ہیں
تاہم مزید تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔