Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع دادو میں انسدادِ پولیو مہم جاری، مہم کے دوران امن وامان بحال رکھنے کیلئے دادو پولیس بھی پولیو ٹیمز کے ساتھ شانہ بشانہ
ضلع دادو پولیس
5 فروری 2025ء
*ضلع دادو میں انسدادِ پولیو مہم جاری، مہم کے دوران امن وامان بحال رکھنے کیلئے دادو پولیس بھی پولیو ٹیمز کے ساتھ شانہ بشانہ،*
*سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی دادو نے مختلف ایریاز کا وزٹ کیا*
مہم کے تیسرے روز صبح سویر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو نے بیسک ہیلتھ سینٹر پپری پہنچ کر پولیو ورکرز اور پولیس اسٹاف کو بریفنگ دی
ایس ایس پی اور ڈی سی صاحب نے مختلف یونین کونسلوں میں فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا اچھا کام کرنے والی ٹیموں کی حوصلا افزائی کی اور مزید ضروری ہدایات بھی جاری کیں