Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" آڻھویں روز بھی جاری،
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 20/10/2025
دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" آڻھویں روز بھی جاری،
چھاپوں کے دوران درجنوں افراد گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی آپریشن کو خود لیڈ کرتے ہوئے جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں موجود
میہڑ، رادھن اور تھرڑی محبت کے گردونواح میں کرمنلز کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا
میہڑ اور کے این شاہ سب ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز متعلقہ تھانوں کی پولیس نفری، سی آئی اے ٹیمز اور ریپڈ ریسپانس فورس کے کمانڈوز کے ہمراہ ایس ایس پی دادو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا
کولاچی، راحموں کھوسو، گل محمد مگسی، رضا محمد ڈیرو، باغائی کھوسہ، حسن آباد، بوتھرو، پٹھان جو گوٹھ اور دیگر مقامات پر کرمنلز کے ممکنہ موجودگی والے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار، مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیے گئے
سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے،
کرمنلز کے ٹھکانوں سے موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں مزید ریکارڈ کی تصدیق جاری ہے
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں پولیس ٹیمیں تاحال علاقے میں موجود کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن مزید جاری ہے