Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی منشیات وگٹکا فروش ملزمان کے خلاف کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، دیسی شراب اور گٹکا چھالیہ برآمد مقدمات درج کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 16/4/2025

*دادو پولیس کی منشیات وگٹکا فروش ملزمان کے خلاف کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، دیسی شراب اور گٹکا چھالیہ برآمد مقدمات درج کرلیے گئے*

ایس ایچ او تھانہ کے این شاھ مقصود رضا مگنہار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جڑیل شاھ قبرستان کے قریب دیسی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو موقعے پر گرفتار کرلیا اور ملزمان سے بھاری مقدار کچی شراب برآمد کرلی گئی

گرفتار ہونے والوں میں ملزم احسان، سجاد، ماجد اور زبیر عرف دادلو شامل ہیں جن کے خلاف کے این شاہ تھانے میں مقدمہ 73/2025 بجرم دفعہ 3/4 PEHO درج کرلیا گیا ہے

دوسری جانب

ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن نور مصطفیٰ پٹھان کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں تین گٹکا سپلائر ملزمان آفتاب، امتیاز اور ندیم گرفتار کرلیے گئے

ملزمان کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ اور زیرِ استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل رکشہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت اے سیکشن تھانے میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.