Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں قیمتی مسروقہ موبائل فون برآمد کرکہ اصل مالکان کے حوالے کیے گئے

*ضلع دادو پولیس*

مورخہ، 24/4/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں قیمتی مسروقہ موبائل فون برآمد کرکہ اصل مالکان کے حوالے کیے گئے*

موبائل فونز کی گمشدگی و چوری کے متعلق شہریوں کی موصول شدہ درخواستوں پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کے احکامات پر ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل (DIC) ٹیم نے فون ڈیٹا ٹریسنگ اور ٹیکنیکل مہارت سے *شہریوں کے مزید 8 عدد مختلف برانڈز کے گم و چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے ہیں،*

ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر ڈی ایس پی لیگل سید پناھ علی شاھ نے برآمد شدہ موبائل فون ضروری کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کیے

موبائل فون مالکان ضلعے کے مختلف شہروں کے رہائشی ہیں جن میں تنویر علی کوریجو، سید فراز علی شاھ، شھزاد علی راجپوت، اکبر علی خشک، سمیر علی جانوری، ڈاکٹر اکرم سومرو، سجاد جمالی اور ماجد علی پنھور شامل ہیں۔

اس موقع پر درخواست گذار شہریوں کا پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے دادرسی کرنے پر اظہار مسرت ایس ایس پی دادو اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.