Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سال 2024ع ختم ہونے والا ہے.... سال 2025ء کا آغاز امن، اخلاق، قومی یکجہتی اور نیک تمناؤں و دعاؤں کے ساتھ کریں
سال 2024ع ختم ہونے والا ہے.... سال 2025ء کا آغاز امن، اخلاق، قومی یکجہتی اور نیک تمناؤں و دعاؤں کے ساتھ کریں
*سالِ نو کے موقع پر ضلع دادو میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے*
*ہر قسم کی قانونی خلاف ورزی کے خلاف پولیس کو متحرک کیا گیا ہے*
نیو ایئر نائٹ میں ہوائی فائرنگ اور دیگر غیرقانونی و غیر اخلاقی حرکات کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے* ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ رہنے اور بھرپور قانونی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں
*شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ:*
* سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،
* ہوائی فائرنگ کے خلاف ضلع بھر میں دفعہ 144 ض-ف نافذالعمل ہے
* ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے،
ہوائی فائرنگ کرنا غیر مہذب اور جان لیوا عمل ہے *زمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں قانون کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے