Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں 9 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل، مویشی، ہزاروں لٹر ڈیزل آئل، منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ضلع دادو پولیس*

مورخہ، 15/1/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں 9 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل، مویشی، ہزاروں لٹر ڈیزل آئل، منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا*

تفصیلات کے مطابق:

//۔ تھانہ ٹنڈو رحیم خان پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، چوری شدہ ڈیزل آئل سے بھری 4×4 مال بردار گاڑی SGG-6302 پکڑلی گئی، دو ملزمان بھی گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت وڈھ ضلع خضدار کے رہائشی صدام ولد محمد رحیم بروہی اور محمد یوسف بروہی کے ناموں سے ہوئی،

تحویل میں لی گئی گاڑی میں سے بغیر اتھارٹی رسید ڈیزل آئل کی 44 جری کین برآمد ہوئی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ تاہم ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں ٹنڈو رحیم خان تھانے میں مقدمہ نمبر 1/2025 دفعہ 411 کے تحت درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

//۔ تھانہ ککڑ کی حد میں پولیس نے مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے

چوری کے کیس میں مفرور ملزم علی گل کھوسو کو گرفتار کرلیا ملزم تھانہ ککڑ کے مقدمہ نمبر 2/2025 بجرم دفعہ 380 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دیگر کاروائیوں میں تھانہ ککڑ پولیس نے دو منشیات فروشوں فقیر محمد جنجھ اور دلشاد نائچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد ہوا۔ مقدمہ درج

//۔ میہڑ کے قریب تھانہ رادھن کی حد میں ڈکیتی کی واردات انجام دے کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو شہریوں کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا،

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت دریا خان میرانی اور علی رضا ولد بخشل سولنگی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے بغیر لائسنس پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ رادھن تھانے میں ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ کے دو مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

//۔ تھانہ دادو اے سیکشن کی حد میں پولیس نے ایک چور کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت علی مراد گاڈہی کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک چوری شدہ بکری برآمد کرلی گئی، مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

//۔ دادو کے قریب کچے میں تھانہ اسمائیل جا بھان پولیس کی کاروائی چھاپے میں ایک مسروقہ چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل تصدیق کے بعد اصل مالک امیر علی خاصخیلی کے حوالے کردی گئی ہے۔

//- تھانہ میہڑ اے سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم شریف جعفری کو گرفتار کرلیا قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.