Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، عدالت نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 24/4/2025
*دادو پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، عدالت نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی*
تھانہ رادھن کی حد میں 2 سال قبل قتل ہونے والے علی اکبر شاھ کے کیس مقدمہ نمبر 80/2023 بجرم دفعہ 302 ت پ میں گرفتار ملزم حب علی عرف ممتاز شاھ کو جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے سزا سنا دی ہے
سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج صاحب دادو کی عدالت نے ملزم حب علی عرف ممتاز شاھ کو قتل کا کیس ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے
جدید تفتیشی طریقہ کار اور تحقیقات میں شفافیت نے انصاف کی راہ ہموار کی۔ ملزم کو گرفتار کرنے، جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرنے، اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے میں پولیس نے نہایت مستعدی کا مظاہرہ کیا۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر مشتاق احمد برہمانی سمیت پراسکیوشن ٹیم کو شاباشی دی ہے،
ایس ایس پی دادو نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی دن رات کی محنت اور انصاف کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔