Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" تسلسل کے ساتھ جاری۔۔ میہڑ، فریدآباد اور کے این شاہ کے بیشتر مقامات پر چھاپے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 18/10/2025
*دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" تسلسل کے ساتھ جاری۔۔ میہڑ، فریدآباد اور کے این شاہ کے بیشتر مقامات پر چھاپے،*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی کمانڈ میں کرمنلز کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 27 افراد گرفتار اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا
میہڑ اور کے این شاہ سب ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، سی آئی اے ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر پیش قدمی کی گئی
لوٹمار، راہزنی، ڈکیتیوں اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ایکٹیو کرمنلز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت غیرقانونی اسلحہ اور مالِ مسروقہ برآمدگی کیلئے سخت سرچنگ اور چیکنگ کی گئی
تحصیل میہڑ اور کے این شاہ کے 12 گاؤں سرچ کیے گئے جس میں ولیج گھارو، نصیر واہ، خان جو گوٹھ، ولیج کھڑا، ولیج اقبال ماچھی، چولی ڈیپر اور دیگر شامل ہیں،
دشوار گذار راستوں سے ہوتے ہوئے پولیس نے کرمنلز کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کی، گھروں، ڈیروں اور کرمنلز کے ممکنہ پناہگاہوں کی سرچنگ کی گئی
سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی 27 افراد کو مزید پوچھ گچھ اور ریکارڈ تصدیق کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے
سرچ آپریشن کے دوران بندوقیں، پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،
آپریشن کے دوران کرمنلز کی 6 آمجگاہوں کو مسمار کرکہ رہائشی ساز وسامان اور مورچوں کو نظرِ آتش کیا گیا
متعلقہ تھانوں میں ضابطے کی مکمل کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ضلع دادو کے کرمنلز کو پیغام ہے کہ خود کو قانون کے حوالے کریں پولیس آپریشن مزید جاری رہے گا اور کرمنلز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ایس ایس پی دادو