Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری
25 جنوری 2025ء
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری،
*خیرپورناتھن شاھ، میہڑ اور جوہی کے علاقوں میں کامیاب کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل، رکشہ، موبائل فون اور منشیات برآمد کرلی گئی*
تفصیلات کے مطابق:
//۔ تھانہ خیرپورناتھن شاھ پولیس کی کاروائیاں موٹرسائیکل چوری کے کیس میں ملزم ایاز کُبر گرفتار کرلیا گیا دوسری کاروائی میں ایک منشیات فروش صابر کھوسو کو 240 گرام چرس سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ چوری کے کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندھی پر شہری صفدر بگھیو کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
//۔ تھانہ جوہی پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے منشیات فروش جاوید کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 1190 گرام چرس برآمد ہوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
//۔ خیرپورناتھن شاھ کے قریب تھانہ بورڑی پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے کیس میں ملزم محسن سولنگی کو گرفتار کرکہ نشاندھی پر شہری کا چھینا ہوا چنگچی رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری
//۔ تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری رحیم بخش بگھیو کی چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موبائل فون مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔
//۔ تھانہ خداآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم ریاض علی لُنڈ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ممنوعہ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔