Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر خلاف کریک ڈاؤن جاری، موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے والے دو گروہ گرفتار کرلیے گئے، مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد

*دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر خلاف کریک ڈاؤن جاری، موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے والے دو گروہ گرفتار کرلیے گئے، مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد*

عید کے روز دادو میں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کی گئی اور چھاپے مارکر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،

ڈی ایس پی سٹی سلطان احمد چانڈیو کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے انسپیکٹر بینظیر جمالی، ایس ایچ او اے سیکشن اعجاز مسن اور ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل ٹیم نے مشترکہ کاروائیاں کرکہ چھاپوں کے دوران تین رکنی گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کی شناخت ستار ولد خمیسو مستوئی اور نبی بخش عرف نبو سولنگی کے ناموں سے ہوئی،

گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا جن کے قبضہ سے شہری سجاد خشک کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جس کا اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

تاہم گرفتار ملزمان مزید زیرِ تفتیش ہیں

دوسری جانب

تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے تین ملزمان کو چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا،

گرفتار ہونے والوں میں ملزم زاھد بروہی، ملزم شاھد علی اور ملزم غلام مرتضیٰ بروہی شامل ہیں،

ملزمان کے قبضہ سے چند روز قبل شہری رسول بخش پنہور کی چوری ہو جانے والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے

تاہم ملزمان کے خلاف مالِ مسروقہ برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.