Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر روپوش واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، غيرقانونی اسلحہ اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 11/4/2026

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر روپوش واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، غيرقانونی اسلحہ اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد*

*کامیاب کاروائیاں میہڑ، کے این شاہ، رکن اور دادو اے سیکشن تھانوں کی حدود میں انجام دی گئیں*

*تھانہ دادو اے سیکشن:*

ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس کی دورانِ گشت مچھی موری کے قریب کاروائی مقابلے کے بعد *ایکٹیو کرمنل مور ولد علی حسن چانڈیو کو پستول سمیت گرفتار کرلیا* ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم پہلے بھی متعدد جرائم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

*کرمنل ریکارڈ ملزم مور چانڈیو:*

1. Cr#. 318/2025 u/s 324, 353 PPC PS Dadu A/sec

2. Cr#. 320/2025 u/s 324, 353 PPC PS Dadu A/sec

3. Cr#. 387/2025 s 324, 353 PPC PS Dadu A/sec

4. Cr#. 389/2025 u/s 324, 353 PPC PS Dadu A/sec

5. Cr#. 285/2024 u/s 506/2, 337Ai PPC PS Mehar B/sec

6. Cr#. 48/2025 u/s 324, 353 PPC PS Phulji Station

7. Cr#. 117/2026 u/s 324, 353 PPC PS Dadu A/sec

8. Cr#. 118/2026 u/s 25 SAA PS Dadu A/sec

*دوسری جانب اے سیکشن پولیس* نے لاڑکانہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس پستول سمیت ملزم رجب ولد الہڈنو لُنڈ کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*تھانہ ککڑ:*

تھانہ ککڑ کے سب انسپکٹر علم الدین نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم عبدالغفور مری اور ملزم عبدالمجید مری شامل ہیں دونوں ملزمان تھانہ ککڑ پہ درج مقدمہ نمبر 103/2025 بجرم دفعات 506/2، 147، 148، 149 ت پ میں مطلوب تھے

*مددگار 15 میہڑ:*

میہڑ 15 مددگار انچارج امداد علی سیہول نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم فدا ولد قادر بخش سولنگی کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 428/2025 بجرم دفعہ 324، 353 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

*تھانہ رکن:*

ایس ایچ او تھانہ رکن خالد حسین لاکھیر کی سربراہی میں تھانہ رکن پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران شہری حماد علی آرائیں کی کچھ روز قبل چھینی گئی موٹرسائکل برآمد کرلی گئی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل ضابطے کی ضروری کاروائی کے بعد مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔

*تھانہ کے این شاہ:*

ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم مور عرف مٹھل لانڈر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے نشہ آور آداب گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.