Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

میہڑ کے قریب تھانہ اے سیکشن کی حد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے

مورخہ، 16/4/2025

*دادو: پولیس مقابلہ،،*

میہڑ کے قریب تھانہ اے سیکشن کی حد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے

گرفتار زخمی ڈاکو اور ان کے ساتھی فریدآباد لنک روڈ پر ڈکیتی کے ارادے سے موجود تھے گشت پر مامور پولیس پارٹی کے ہمراہ ایس ایچ او اے سیکشن اصغر علی شاھ کا جائے وقوعہ پہنچنے پر ڈاکوؤں سے دوبدو مقابلہ ہوا،

مقابلے میں دو مسلحہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، دیگر 4 پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار

زخمی ڈاکوؤں کے قبضہ سے دو کلاشنکوف برآمد ہوئی،

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی شناخت کیلئے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی دیگر کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.