Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی کاروائیاں، تین مسروقہ موٹرسائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد، 3 ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 6/10/2025
*دادو پولیس کی کاروائیاں، تین مسروقہ موٹرسائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد، 3 ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،
//۔ ایس ایچ او تھانہ جوہی امجد علی چانڈیو کی سربراہی میں جوہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایکٹیو کرمنل جمشید باہوٹو کو بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس مقابلے کے کیس مقدمہ نمبر 103/2025 دفعہ 324، 353 ت-پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
//۔ ایس ایچ او تھانہ موندر جہانگیر چانڈیو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم ریاض شاہانی کو گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ موندر پہ درج مقدمہ نمبر 8/2025 بجرم دفعہ 402، 399 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
//۔ ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ قمرالدین تنیو کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم احمد خان چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم تھانہ کے این شاہ میں درج مقدمہ نمبر 145/2025 دفعات 147, 148، 149، 337 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا
//۔ اس ایچ او تھانہ فلجی ولیج محمد پریل پنہور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کرلیے۔
برآمد شدہ شدہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فون اصل مالکان محنت کش پھلاج باگڑی، عطا محمد سومرو اور ایوب چانڈیو کے حوالے کردی گئی ہیں،
//۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ مخدوم بلاول گلحسن بھٹو نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، برآمد موٹرسائیکل اصل مالک مہتاب لغاری کے حوالے کردی ہے۔