Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ، سرچ آپریشن داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ
ضلع دادو پولیس*
15 مارچ 2025ء
دادو پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ، سرچ آپریشن داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ،
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر امن وامان بحال رکھنے کیلئے ہوٹلوں، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ اور کڑی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے
رمضان المبارک کے دوران امن وامان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس کو مزید متحرک کیا گیا ہے
`چیکنگ کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کی کڑی تلاشی لی گئی اور متعدد مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،
سرچ آپریشن کے دوران CRI اور تلاش ائپ کے ذریعے مشتبہ افراد کے رکارڈ کی تصدیق کی گئی
*دورانِ چیکنگ ایکٹیو کرمنل سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد*
• تھانہ جوہی کی حد میں پولیس نے ایکٹیو کرمنل ریاض علی رند کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
• تھانہ جوہی پولیس نے ایک اور کاروائی میں گٹکا فروش ملزم الہرکھیو ولد میانداد کو گرفتار کرلیا قبضہ سے گٹکا چھالیہ بھی برآمد ہوئی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
• تھانہ ککڑ اور دادو اے سیکشن کی حدود میں بھی دو گٹکا سپلائر ملزمان گرفتار کرلیے گئے،
* سی آئی اے پولیس نے اے سیکشن تھانے کی حد میں ملزم علی محمد سولنگی کو گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ ککڑ پولیس نے ملزم حنیف جنجھ کو گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔