Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 04/12/2024
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں،*
*قتل، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، چوری شدہ موٹرسائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی*
// دادو میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اعجاز علی مسن کی سربراہی میں پولیس کی کارروائی *ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا*
گرفتار ملزم کی شناخت مشتاق ولد علی گل جتوئی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضہ سے شہری نوید علی پنہور کی چوری شدہ ون ٹو فائیو موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ موٹر سائیکل مالک کی مدعیت میں اے سیکشن تھانے میں مقدمہ 360/2024 بجرم 381A درج تھا۔
// میہڑ میں ایس ایچ او اے سیکشن اکبر علی چنہ کی دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی، چند روز قبل قتل کیے گئے نوجوان سہیل چانڈیو کے قتل کیس 393/2024 بجرم دفعہ 302 میں *گرفتار ملزم سجاد سوڈھر سے آلا قتل ایک پستول برآمد کرلیا گیا۔* ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے
// ایس ایچ او تھانہ واہی پاندھی مشتاق احمد عالمانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس 22/2024 بجرم 380، 457 تھانہ واہی پاندھی میں *روپوش ملزم رجب ولد حسن لغاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔* ملزم کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
*// خیرپور ناتھن شاھ میں پولیس نے شہری کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا، 3 ملزمان بھی گرفتار*
ایس ایچ او تھانہ کے این شاھ قربان علی قمبرانی کی سربراہی میں کے این شاھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری وزیر بھٹو کے ہوٹل سے چوری ہو جانے والی LCD ٹی وی، اور 2 بیٹریاں برآمد کرلیں
برآمد شدہ سامان مالک کے حوالے کردیا گیا ہے، شہری نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ٹیم کو ہار پہنا کر حوصلا افزائی کی
کے این شاھ پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جن سے 500 گرام چرس برآمد ہوا ہے
گرفتار ہونے والوں میں ملزم منٹھار چانڈیو، ملزم کبیر چانڈیو اور ملزم عمران کلہوڑو شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے