Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 21/10/2025

*پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی*

دادو پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں قتل کے سنگین مقدمے میں مجرم کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے

تھانہ پٹ گل محمد کی حدود میں گزشتہ برس ذاتی تنازعے پر 41 سالا محمد صالح مستوئی قتل ہوا تھا،

واقعے کا کیس مقدمہ نمبر 34/2024 بجرم دفعہ 302 ت پ، اور دوسرا کیس سرکاری مدعیت میں ملزم کے خلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نمبر 37/2024 دفعہ 25SAA تھانہ پٹ گل محمد میں درج کیے گئے تھے

مذکورہ کیس میں گرفتار ملزم امتیاز ولد بخت مستوئی کو جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے سزا سنا دی ہے

*سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج صاحب دادو کی عدالت نے ملزم امتیاز مستوئی کو قتل کیس میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ غیرقانونی اسلحے کے کیس میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے*

اس کیس میں پولیس کی محنت، جدید تفتیشی تکنیکوں اور قانونی ٹیم کے تعاون سے عدالت میں مضبوط شواہد پیش کیے گئے، جس کے نتیجے میں ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عنایت اللہ لغاری اور اے ایس آئی محمد پریل گوپانگ سمیت پراسکیوشن ٹیم کو شاباشی دی ہے،

ایس ایس پی دادو نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی دن رات کی محنت اور انصاف کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.