Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Conducting a training session for the investigation officers to improve the investigation and follow-up of cases.
دادو: مقدمات کی تفتیش اور پیروی میں بہتری لانے کے متعلق تفتیشی افسران کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد۔*
دادو پولیس اور پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے مقدمات کی پیروی اور تفتیش میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کیلئے تربیتی سیشنز کرائے جا رہے ہیں
اس سلسلے میں آج ایس ایس پی آفس دادو کانفرنس ہال میں ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعے کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفیشی افسران نے شرکت کی،
ٹریننگ سیشن میں ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حاکم علی بگھیو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالستار میمن اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید علی سہتو نے مختلف موضوعات پر تفتیشی افسران کو خطاب کیا
مذکورہ سیشن میں خصوصاً نارکوٹکس اور دیگر سرکاری مقدمات میں تفتیش کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کو عدالت سے سزائیں دلوانے کی بات کی گئی
تفتیشی افسران کو مقدمات کے اندراج سے لے کر فائنل رپورٹ جمع کروانے تک کے مراحل کو پراپر اور احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی گئی
مقررین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی قانون اور رول کے مطابق معیاری تفتیش اور مکمل پیروی کرکہ ملوث مجرموں کو عدالتوں سے مثالی سزائیں دلوانے کیلئے تفتیشی افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے تمام افسران کو کہا کہ کیس فائیل کی تیاری میں آپ کی معاونت اور لیگل اشوز حل کرنے کے لیے ماہر پولیس افسران پہ مشتمل ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جن سے مشاورت کی جا سکتی ہے
ایس ایس پی دادو کا مزید کہنا تھا کہ جن تفتیشی افسران کے مقدمات میں مجرمان کی سزاؤں کا تناسب زیادہ ہوگا اور معیاری تفتیش ہوگی ان کو شاباشی و انعامات دیے جائیں گے
اس موقع پر ٹریننگ سیشن میں ڈی ایس پی لیگل سید پناھ علی شاھ، انسپکٹر لاء الطاف احمد سولنگی، انچارج انویسٹیگیشن ڈیسک انسپکٹر شمس الدین سولنگی اور پرسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے آفیس سپرٹینڈنٹ عمران علی گدارو بھی موجود تھے