Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، مختلف تھانوں کی حدود سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس
8 فروری 2025ء
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، مختلف تھانوں کی حدود سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
تفصیلات:
*تھانہ خیرپور ناتھن شاھ:*
ایس ایچ او تھانہ کے این شاھ انسپکٹر سیف اللہ بگھیو کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث دو ایکٹیو کرمنلز کو گرفتار کرلیا
گرفتار ہونے والوں میں ملزم اشرف کھوسو اور ملزم پرویز عرف پپو کھوسو شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس بندوق اور 560 گرام چرس بھی برآمد ہوا ہے
دونوں ملزمان پولیس مقابلوں کے دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزمان کے خلاف اسلحہ اور منشیات برآمدگی کے دو الگ مقدمات بھی کے این شاہ تھانے میں درج کرلیے گئے ہیں
*تھانہ جوہی:*
ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق لاکھیر کی سربراہی میں جوہی پولیس کی کاروائی غیرقانونی اسلحہ سمیت ملزم عبدالغفار خاصخیلی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
*سی آئی اے دادو:*
تھانہ دادو بی سیکشن کی حد پیر سرفو کے قریب میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی جرم کے ارادے سے موجود دو ملزمان کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا
گرفتار ملزمان کی شناخت منٹھار ولد جھنڈو شاہانی اور نواب تیونو کے ناموں سے ہوئی، قبضہ سے پستول ایک ڈنڈا برآمد بی سیکشن تھانے پہ سرکاری مدعیت میں مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے