Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر دادو پولیس قیام امن کے لیے متحرک،

دادو: دوسرا پولیس مقابلہ*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر دادو پولیس قیام امن کے لیے متحرک،

دورانِ گشت خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس اور ڈاکو آمنے سامنے، پولیس نے ڈاکوؤں کے جرم کے ارادے ناکام بنا دیے

ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ اعجاز علی مسن کا پولیس پارٹی کے ہمراہ کنڈیچھکی لنک روڈ پر مسلحہ ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا دیگر ساتھی فرار

زخمی ڈاکو کے قبضہ سے پستول بمعہ میگزین برآمد

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت نواب عرف نبو ولد علی حسن پیرزادو/جونیجو کے نام سے ہوئی ہے

زخمی ڈاکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جبکہ دیگر فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکابندی اور مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن جاری

دوسری جانب گرفتار زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے اور دیگر ضابطے کی کارروائی بھی مکمل کی جا رہی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.