Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کو ایک اور اعزاز حاصل
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 17/10/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کو ایک اور اعزاز حاصل*
*بچوں کے تحفظ کیلئے بہترین کام کرنے پر ضلع دادو پولیس کو "ایوارڈ" اور "شیلڈ آف آنر" سے نوازا گیا*
سندھ پولیس اور روشنی ہیلپ لائن 1138 کے اشتراک سے شہید واحد بخش آڈیٹوریم ہال حیدرآباد میں *"بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ آف مسنگ چلڈرن چیمپئنس"* کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،
تقریب میں گمشدہ بچوں کی بازیابی اور ان کی بحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا
اس موقع پر ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کو ان کی شاندار کارکردگی اور گمشدہ بچوں کی بازیابی میں مؤثر اقدامات پر *"شیلڈ آف آنر"* پیش کی گئی۔
اس کے علاؤہ بچوں کے تحفظ کیلئے بہترین کام کرنے پر دادو پولیس کے وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈیسک کی انچارج *لیڈی انسپیکٹر بینظیر جمالی* کو بھی *"بیسٹ پرفارمر"* ایوارڈ سے نوازا گیا
تقریب میں *ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو صاحب* اور دیگر اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان موجود تھے
علاؤہ ازیں پولیس افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے اور روشنی ہیلپ لائن کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔