Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس آپریشن "المیزان" کے تسلسل میں مزید کامیابیاں حاصل، مزید 6 کرمنلز نے سرینڈر کردیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 24/10/2025
*دادو پولیس آپریشن "المیزان" کے تسلسل میں مزید کامیابیاں حاصل، مزید 6 کرمنلز نے سرینڈر کردیا*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں کرمنلز کے خلاف جاری آپریشن "المیزان" کے نتیجے میں ایک ساتھ 6 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے،
*بدنام مجرم اعظم سولنگی نے میہڑ میں پولیس کو گرفتاری پیش کردی*
*دادو میں سی آئی اے پولیس کے پاس 5 اشتہاریوں نے پیش ہوکر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔*
میہڑ اور گرد ونواح میں کئی وارداتوں میں ملوث عادی مجرم اعظم سولنگی نے ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن طارق حسین لاکھیر کو گرفتاری پیش کردی،
ملزم اعظم ولد رانو عرف فتح محمد سولنگی چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھا
ملزم کے خلاف میہڑ، رادھن، کے این شاہ، نئوں گوٹھ، شاہ پنجو اور تھرڑی محبت تھانوں میں 16 مقدمات درج تھے اور پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری جانب،
*مخدوم بلاول، فلجی ولیج اور جوہی کے علاقوں میں سرگرم ڈکیت گینگ کے 5 ارکان نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر بینظیر جمالی کو گرفتاری پیش کردی*
سی آئی اے پولیس کے پاس سرینڈر ہونے والوں میں ڈکیت اکبر عرف اکو جمالی، فاروق جمالی، غلام حسین جمالی، الہورایو جمالی اور اسلم جمالی شامل ہیں
سرینڈر ہونے والے ملزمان موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث تھے جن کے خلاف دادو اور تحصیل جوہی کے تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے
جبکہ اس گینگ کے تین مرکزی ارکان مرتضیٰ جمالی، عبداللہ قمبرانی اور میہر جمالی پولیس آپریشن کے دوران پہلے ہی گرفت میں آ چکے ہیں۔
اس موقعے پر پولیس افسران نے بتایا کہ،
دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن "المیزان" کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی براہِ راست نگرانی میں جاری اس آپریشن کا مقصد ضلع بھر میں قیامِ امن کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں سے جاری آپریشن "المیزان" کے دوران اب تک درجنوں خطرناک اشتہاری، ڈاکو اور عادی جرائم پیشہ عناصر گرفتار یا ہتھیار ڈال چکے ہیں، جبکہ مسروقہ املاک اور بھاری تعداد غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔
دادو پولیس عوام کے تعاون سے ضلعے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سرینڈر کرنے والے ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا، جبکہ جو عناصر امن و امان خراب کرنے کی کوشش کریں گے، اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔