Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
A motorcycle recovered which robbed from the son of a lady health worker in Mehar
*ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 31/10/2024
*میہڑ میں ہیلتھ ورکر کے بیٹے سے چھینی گئی موٹرسائیکل دادو پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر برآمد کرلی، ملزم بھی گرفتار*
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حد کی پولیس کو متحرک کیا
ڈی ایس پی میہڑ محمد یونس رودنانی کی سربراہی میں میہڑ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل و جاسوسی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کی
کاروائی میں ذوھیب مغیری سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے
برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے
جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید ضابطے کی کاروائی اور تفتیش جاری ہے