Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یومِ تکبیر کے موقعے پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

*یومِ تکبیر- تجدیدِ عہد کا دن*

*یومِ تکبیر کے موقعے پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:*

یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

28 مئی 1998 کو ہونے والے ایٹمی تجربات نے پاکستان کو ایک مضبوط دفاعی قوت میں تبدیل کر دیا اور ہماری سالمیت کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

ایس ایس پی دادو نے مزید کہا کہ اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان تمام محبِ وطن سائنسدانوں، قائدین اور افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ عظیم کارنامہ ممکن بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی ہر سازش اور جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کرنا اور شکست دینا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ قربانی اور حبُ الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہماری سرحدوں کی حفاظت پر مامور بہادر سپاہی ہر لمحہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے

یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم بطور قوم متحد رہیں اور ہر داخلی و خارجی خطرے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں۔

*اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔*

*پاکستان زندہ باد*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.