Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی کاروائیاں 13 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، چرس، شراب، بھنگ اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 22/4/2026
*دادو پولیس کی کاروائیاں 13 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، چرس، شراب، بھنگ اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد*
ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کیخلاف دادو پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
*تھانہ رادھن:*
ایس ایچ او تھانہ رادھن سعید احمد جمانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے *منشیات ڈیلر طالب زرداری کو ایک کلو سے زائد (1150گرام) چرس* سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
*تھانہ مخدوم بلاول:*
ایس ایچ او تھانہ مخدوم بلاول اعجاز علی پنہور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 6 روز قبل شہری عبد القدیر پنہور سے *چھینی گئی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل برآمد کرلی،* برآمد شدہ موٹر سائیکل ضروری کاروائی کے بعد مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔
*مددگار 15 میہڑ:*
انچارج ون فائیو میہڑ امداد علی سیہول نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے *چوری کے کیس میں اشتہاری ملزم الیاس ڈیپر* کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 352/2025 بجرم دفعات 380، 457 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
*تھانہ دادو اے سیکشن:*
تھانہ دادو اے سیکشن پولیس کی ایس ایچ او اکبر علی چنہ کی سربراہی مختلف جگہوں پر کاروائیاں *تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا*۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزم سلیم کھوسو، اظہر وگھیو اور اشفاق عرف افی بھنڈ شامل ملزمان کے قبضہ سے گٹکا چھالیہ کے 9 پیکٹ اور شراب کی 5 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔
*سی آئی اے دادو:*
دادو بی سیکشن تھانے کی حدود میں سی آئی اے انچارج امتیاز علی میرجت کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں *دو ملزمان عیسیٰ بروہی اور وزیر زنئور کو گرفتار کرلیا* جن کے قبضے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد کی گئیں۔
*تھانہ کے این شاہ:*
ایس ایچ او تھانہ کے این شاہ اعجاز علی مسن کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے منشیات فروش ملزم عبد الکریم چانڈیو کو نشہ آور بھنگ برآمدگی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
*تھانہ جوہی:*
ایس ایچ او تھانہ جوہی ندیم سولنگی کی سربراہی میں جوہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم وحید باہوٹو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔
*تھانہ میہڑ اے سیکشن:*
ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن محمد ابراہیم سومرو کی سربراہی میں میہڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سمیت ملزم وسیم پنہور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
*تھانہ سیتا روڈ'
ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ نظام الدین کھنڈ کی سربراہی میں سیتا روڈ پولیس کا چھاپہ لسٹیڈ منشیات فروش آفتاب پٹھان زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
*تھانہ رکن:*
تھانہ رکن کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر محمد عرف ندیم سموں کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔
*تھانہ فلجی ولیج:*
تھانہ فلجی ولیج پولیس کی چھاپہ مار کاروائی منشیات فروش بلاول عرف بلو جمالی چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔