Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے تھانہ دادو اے سیکشن کا وزٹ کیا ایس ایس پی دادو نے وزٹ کے دوران پولیس اسٹیشن میں جاری تزئین و آرائش وتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ضلع دادو پولیس*
5 فروری 2025ء
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے تھانہ دادو اے سیکشن کا وزٹ کیا
ایس ایس پی دادو نے وزٹ کے دوران پولیس اسٹیشن میں جاری تزئین و آرائش وتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ایس ایس پی دادو نے تعمیراتی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں
ایس ایس پی دادو نے کیس پراپرٹیز، سرکاری رکارڈ، اسلحہ اور انسدادِ فسادات کے آلات کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی ہدایت کی
پولیس اسٹیشن میں جدید طرز کی سہولیات کی دستیابی اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا منصوبی میں شامل ہے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں
ایس ایس پی دادو کی وزٹ کے دوران ایس ایچ او اے سیکشن اعجاز علی مسن، منصوبے کے فوکل پرسن مجیب الرحمٰن جعفری اور پراجیکٹ کانٹریکٹر ودیگر موجود تھے۔