Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں، قتل کیس کے اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی گئی

ضلع دادو پولیس

10 فروری 2025

*دادو پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں، قتل کیس کے اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی گئی*

تفصیل کے مطابق:

** جوہی میں ایس ایچ او طارق لاکھیر کی سربراہی میں تھانہ جوہی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل پر منشیات سپلائی کے لیے لے جاتے ہوئے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزم کی شناخت اویس ولد منظور خاصخیلی کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد (1110g) چرس برآمد ہوا ملزم کے خلاف تھانہ جوہی میں کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

** خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایس ایچ او تھانہ ماڈو حضور بخش ہنگورو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکہ قتل کیس میں روپوش ملزم مختیار علی کھونہارو کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم چند ماہ قبل تھانہ ماڈو کی حد میں قتل کیے گئے علی حسن کھونہارو کے قتل کیس مقدمہ نمبر 6/2024 بجرم دفعہ 302 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

** ایس ایچ او تھانہ خداآباد منظور احمد مستوئی نے بمعہ سپاہ کاروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر ساجد لاشاری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے

** تھانہ ککڑ کے ایس ایچ او سائیں بخش چانڈیو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم شاھد بھرگڑی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 3 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی ملزم کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

** میہڑ کے قریب ایس ایچ او تھانہ رادھن خلیل احمد مسن نے انچارج پولیس چوکی سندھی بٹڑا محمد حیات سولنگی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہری غلام فرید کلہوڑو کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے سے کردی گئی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.