Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں، 18 مسروقہ موبائل فون برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 1/12/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں، 18 مسروقہ موبائل فون برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر شہریوں کے گمشدہ موبائل کی برآمدگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے

دادو پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیٹا بیسڈ اقدامات کے ذریعے شہریوں کے لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ موبائل فون برآمد کرلیے

برآمد شدہ موبائل فون تصدیق اور ضابطے کی ضروری کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے ہیں

موبائل فون مالکان کا پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار

موبائل فون مالکان میں دادو کے رہائشی مطہر حسین، جوہی کے رہائشی فرید پہوڑ، خداآباد مکین غلام رسول پنہور، شاہ پنجو واسی مشتاق ناریجو، فلجی اسٹیشن سے قربان علی منگی، دادو کے رہائشی خرم مغل، میہڑ کی رہائشی مسمات شہنیلا منگی اور ضلعے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر درخواستگذار شامل ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.