Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس متحرک.. غیر قانونی ایرانی تیل کی ترسیل ناکام،

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 3/6/2025

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس متحرک.. غیر قانونی ایرانی تیل کی ترسیل ناکام،

*دادو سی آئی اے پولیس کی میہڑ کے قریب کامیاب کاروائی ہزاروں لٹر اسمگل شدہ آئل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا،*

انچارج سی آئی اے دادو سجاد علی جمالی کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کولاچی موری میہڑ کے قریب کامیاب کاروائی کی،

کاروائی میں انڈس ہائی وے پر لاڑکانہ کی طرف سے آنے والے آئل ٹینکر TTB.097 کو تحویل میں لے لیا گیا اور گاڑی سوار دو افراد بھی حراست میں لے لیے گئے،

حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت میر حسن ولد خدابخش لغاری اور الطاف ولد شمن جمالی دونوں رہائشی شہدادکوٹ کے طور پر ہوئی ہے

تحویل میں لیے گئے آئل ٹینکر میں *14800 لٹر ایرانی آئل موجود تھا* جس کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے جوکہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر مختلف مقامات پر سپلائی کیا جانا تھا

تاہم، ضابطے کی ضروری کاروائی کے بعد گرفتار ملزمان اور آئل ٹینکر کو مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.