Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس نے دو گمشدہ بچیوں کو تلاش کرکے باحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 22/4/2026
دادو پولیس نے دو گمشدہ بچیوں کو تلاش کرکے باحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا
دادو میں آج شام دو معصوم بچیاں طیبہ اور کنزہ ورکشاپ محلہ والے علاقے سے گم ہوگئی تھیں
گمشدہ بچیاں دودانی موری والے علاقے سے موٹر سائیکل گشت پر مامور مددگار 15 کے جوانوں کو لاوارث حالت میں ملیں
بچیوں کو پولیس نے فوری طور حفاظتی تحویل میں لے لیا اور ورثاء کو تلاش کیا
انچارج 15 مددگار شاھد پنہور کی جانب سے بچیوں کو باحفاظت ان کے نانا سید کاظم شاہ کے حوالے کردیا گیا ہے
بچیوں کے ورثاء کا پولیس اقدامات کو سراہتے ہوئے ٹیم سے اظہار تشکر
دوسری جانب ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے بھی فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر مددگار 15 کے جوانوں کو شاباشی دی ہے