Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں

ڈسٹرکٹ دادو پولیس

مورخہ، 8/12/2024

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں،*

*قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان گرفتار, اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں، بیٹریاں اور موبائل فون بھی برآمد*

*// دادو سی آئی اے پولیس نے قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا*

انچارج سی آئی اے دادو گلشن علی مہر کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکہ *قتل کے کیس میں اشتہاری ملزم ممتاز ولد غلام حسین چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے*

* ملزم تھانہ رکن پہ درج قتل کیس مقدمہ نمبر 48/2021 بجرم دفعہ 302، 337Hii، 147، 148، 109، 504 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

--------------------------

// میہڑ میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن غلام حیدر چانڈیو کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں 5 ملزمان زیرِ حراست

پہلی کاروائی میں

میہڑ بی سیکشن پولیس نے ڈکیتی کے کیس 396/2024 دفعہ 397 میں ملوث *2 ملزمان نصیر بھٹو اور عمران بھٹو کو گرفتار کرلیا جن سے شہری مہران چانڈیو کی چھینی ہوئی موبائل فون اور ایک 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی.*

دوسری کاروائی میں

بھتہ خوری اور انسدادِ دہشتگردی کے کیس مقدمہ نمبر 75/2024 دفعہ 386 ت پ 6/7 ATA تھانہ ککڑ میں گرفتار زیرِ تفتیش ملزم صدام آرائیں سے کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر غلام حیدر چانڈیو ایس ایچ او میہڑ بی سیکشن نے *واردات میں استعمال کیا ہوا ہتھیار ایک رائفل برآمد کرلی ہے*

ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

تیسری کاروائی میں

میہڑ بی سیکشن پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم بشیر احمد اور ملزم سمیر خاصخیلی شامل ہیں سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

--------------------------

*// تھانہ شاھ پنجو سلطان پولیس نے شہری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی*

ایس ایچ او تھانہ شاھ پنجو سلطان منظور احمد مستوئی نے بالیشاھ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے دو روز قبل شہری سیف اللہ سرگانی سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔

--------------------------

*// تھانہ میہڑ اے سیکشن پولیس نے ایک مفرور ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا*

ایس ایچ او میہڑ اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 405/2024 بجرم دفعہ 506/2، 148، 149 ت پ میں مفرور ملزم دادلو ولد غلام حسین چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے بندوق اور کارتوس برآمد ہوئے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

--------------------------

*// تھانہ پٹ گل محمد پولیس کی کاروائیاں مسجدوں سے چوری ہو جانے والی بیٹریاں برآمد کرلی گئی ہیں*

ایس ایچ او تھانہ پٹ گل محمد طارق حسین لاکھیر نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائیاں کرکہ مسجد کی چوری شدہ 2 بیٹریاں برآمد کرلیں برآمد شدہ بیٹریاں منتظمین ریاض حسین سومرو اور مختیار کھوکھر کے حوالے کردی گئی ہیں

--------------------------

*// تھانہ ککڑ پولیس* کی کاروائی گٹکا فروش ملزم امجد علی ابڑو کو گرفتار کرلیا گیا قبضہ سے 2 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.