Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 8/4/2025

*دادو پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

گرفتار ہونے والوں میں ملزم عبدالجبار جمالی اور ملزم صدر الدین عرف کوڑو جمالی شامل ہیں

گرفتار ملزمان دادو کے قریب تھانہ فلجی ولیج کی حدود میں رشتے داری کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے نوجوان جاوید جمالی کے قتل کیس میں مطلوب تھے،

ڈی ایس پی جوہی نظیر احمد ملاح کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس ایچ او تھانہ فلجی ولیج اختر علی لاشاری اور دیگر نے کاروائیاں کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا،

ملزمان کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ فلجی ولیج پہ مقدمہ نمبر 10/2025 بجرم دفعہ 302 کے تحت درج ہے اور کیس میں مزید تفتیش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.